سویوزMS-15 چھہ ماہ بعد دنیا میں واپس آگئی

خلا نورد اولیگ سکریپوچکا اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی خلا نورد جیسیکا میئر اور انڈریو مورگن نے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر سولہ منٹ پر قازقستان کے شہر جز کاسگان  کے قریب زمین پر قدم رکھا

1400009
سویوزMS-15 چھہ ماہ بعد دنیا میں واپس آگئی

عالمی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ    کے فرائض کے بعد سویوز ایم ایس 15  دنیا میں واپس آ گئی ہے۔

 اس خلائی کیپسول کی دنیا آمد کو  روس کی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے اپنی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا ۔

خلا نورد اولیگ سکریپوچکا اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی خلا نورد جیسیکا میئر اور انڈریو مورگن نے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر سولہ منٹ پر قازقستان کے شہر جز کاسگان  کے قریب زمین پر قدم رکھا۔

روس کوسموس نے اپنے بیان میں بتایا کہ تمام خلا نوردوں کی صحت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ  ناسا ،روس کوسموس،یورپی خلائی ایجنسی ،کینیڈا کی خٖائی ایجنسی اور جاپانی خلائی تحقیق ایجنسی مشترکہ طور پر عالمی خلائی اسٹیشن پر تحقیق  میں مصروف ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں