" کورونا" اموات کی تعداد1 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بائیس لاکھ بیاسی ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صحت یاب  افراد کی تعداد پانچ لاکھ  اٹھاون ہزار ہو گئی ہے

1400300
" کورونا" اموات کی تعداد1 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بائیس لاکھ بیاسی ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صحت یاب  افراد کی تعداد پانچ لاکھ  اٹھاون ہزار ہو گئی ہے۔
 خبر کے مطابق ،امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ ستترہزار سے زائد  واقعات  درج ہو چکے ہیں جب کہ چونتیس ہزار سے زائد  افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیویارک میں سولہ ہزار سے زائد اموات اوردو لاکھ چھبیس ہزار سے زائد کیسز ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے بائیس ہزار سے زائد افراد چل بسے ہیں اور اسپین میں انیس ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ بیلجیم میں اڑتالیس سو اور  نیدر لینڈز میں تینتیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
فرانس میں کورونا سے سترہ ہزارنوسو سے زائد  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ۔ جرمنی میں  چار ہزارسے زائد افراد چل بسے ہیں اور ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔
برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور تیرہ ہزار سات سوسے زائد اموات ہوئی ہیں۔ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں تین ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔
اسپین اور فرانس کے درمیان گھرا ہوا چھوٹا سا ملک  اینڈورا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ستتر ہزار آبادی والے ملک میں اب تک کرونا سے تینتیس افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد چھ سو تہتر ہے۔



متعللقہ خبریں