"کورونا" دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1لاکھ 44 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر  اکیس لاکھ چھیالیس ہزار جبکہ اموات کی تعدادایک لاکھ چوالیس  ہزار سے بڑھ گئی  ہے

1399874
"کورونا" دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1لاکھ 44 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر  اکیس لاکھ چھیالیس ہزار جبکہ اموات کی تعدادایک لاکھ چوالیس  ہزار سے بڑھ گئی  ہے۔
خبرکے مطابق،  اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ پینتالیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی سرگرمیوں کے دوبارہ کھلنے کے  لیے ہدایات جاری کرنے کی تیاری شروع کردی۔
امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہفتے میں دوگنی ہوگئی ہے جہاں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  مریضوں  کی تعداد 30 ہزار سے زائد رہی جس کے بعد مجموعی واقعات کی تعداد 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔
اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم ریاست کاتالونیا کے اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اموات کی اصل مجموعی تعداد کئی ہزار زیادہ ہوسکتی ہے۔
اسپین کی وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں مزید 5 سو 51 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار ایک سو 30 ہوگئی اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 8 سو 16 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی چوتھے نمبر پر ہے جہاں  مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 753 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 3 ہزار 850 ہوگئی ہیں۔
وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے باوجود جرمنی کی عدالت نے ملک میں عوام کو سیاسی احتجاج کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 861 ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 729 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
افریقی مرکز برائے انسداد امراض   دس لاکھ کٹس تقسیم کرے گی تاکہ خطے کے ممالک میں اس کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔
ادارے کے ڈائریکٹر جون نکینگاسونگ کا کہنا تھا کہ خطے میں ٹیسٹنگ میں بہت بڑا خلا ہے، اس کے لیے کچھ کرنا ہوگاٗ۔
ان کا کہنا تھا  کہ افریقہ بھر میں آئندہ 3 ماہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی
واضح رہے کہ خطے میں اب تک 17 ہزار 247  مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 911 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔


ٹیگز: #کورونا

متعللقہ خبریں