سال 2022 تک گاہے بگاہے آئسولیشن کی ضرورت پیش آسکتی ہے، تازہ ریسرچ

تواتر سے سماجی دوری سے قوتِ مدافعت   میں گراوٹ آجائیگی

1398816
سال 2022 تک گاہے بگاہے آئسولیشن کی ضرورت پیش آسکتی ہے، تازہ ریسرچ

امریکی سائنسدانوں کے  مطابق سال 2022 تک گاہے بگاہے سماجی دوری پر عمل درآمد کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی  کے سائنسدانوں نے کووڈ۔19 وبا  کے اثرات کے حوالے سے کمپیوٹر سیمولیشن کے ذریعے  ماڈلنگ ورک کی تفصیلات جریدہ سائنس میں شائع کر دگئی ہیں۔

کووڈ۔ 19 کے موسم سرما میں کہیں زیادہ وبائی بن سکنے کی قیاس آرائی کرنے والے سائنسدانوں  کا کہنا ہے کہ سال 2022 تک اسپتالوں سے عوام کو دور رکھنے کے لیے سماجی دوری کو دورانیہ دورانیہ اپنانا لازمی ہو سکتا ہے ، اور محض ایک بار کی تنہائی اس صورتحال سے نمٹنے میں ناکافی رہے گی۔

اس ریسرچ سے یہ نتیجہ بھی سامنے آیا ہے کہ تواتر سے سماجی دوری سے قوتِ مدافعت   میں گراوٹ آجائیگی ، اس اعتبار سے یہ ایک منفی عمل درآمد بھی ہے۔

 



متعللقہ خبریں