چین، کووڈ ۔ 19 ویکسین کے تجربات دوسرے مرحلے میں داخل

کلینک تجربات کی 17 مارچ کو منظوری دی گئی تھی اور اس کا پہلا مرحلہ ماہ مارچ میں پایہ تکمیل کو پہنچا تھا

1397696
چین، کووڈ ۔ 19 ویکسین کے تجربات دوسرے مرحلے میں داخل

چین میں کورونا وائرس کے  لیے تیار کردہ ویکسین کے کلینک تجربات دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

روزنامہ چائنہ ڈیلی کی خبر کے مطابق  چینی فوجی  طب اکیڈمی سے منسلک بائیو ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ  کے سائنسدانوں کی جانب سے تیار کردہ ویکسین  کے دوسرے مرحلے کے کلینک تجربات، برو ز جمعرات سے وہان شہر میں شروع کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کلینک تجربات کی 17 مارچ کو منظوری دی گئی تھی اور اس کا پہلا مرحلہ ماہ مارچ میں پایہ تکمیل کو پہنچا تھا۔

دوسرے مرحلے کے بھی کامیاب رہنے پر اس کے تیسرے مرحلے میں ایک ہزار رضا کاروں پر مشتمل ایک وسیع گروپ پر تجربہ کیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں