"کورونا وائرس" کے خلاف یک جہتی وقت کی ضرورت ہے: عالمی ادارہ صحت

کوویڈ ۔19 پر پریس کانفرنس میں تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے کورونا کی روک تھام کے لیے اجتماعات کی روک تھام ، سفر ، ہاتھ دھونے کی اہمیت ، اور متاثرہ افراد کی چھان بین،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دیگر امور پر زور یا۔

1385269
"کورونا وائرس" کے خلاف یک جہتی وقت کی ضرورت ہے: عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں جاری کرونا وباء  کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار 334 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 
 وباء کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہوئی ہیں جہاں اموات کی تعداد 13 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے۔ صرف اٹلی میں 7 ہزار 503 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اسپین میں 3434 اور چین میں 3281 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ  روز  زور دیا ہے کہ دنیا کو کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کی تیاری کرنا ہوگی۔
 عالمی ادارے کا کہنا ہےکہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری میں یکجہتی کا وقت ہے ہے۔
کوویڈ ۔19 پر پریس کانفرنس میں تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے کورونا کی روک تھام کے لیے اجتماعات کی روک تھام ، سفر ، ہاتھ دھونے کی اہمیت ، اور متاثرہ افراد کی چھان بین،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دیگر امور پر زور دیا۔
دوسری جانب ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے بھی کہا ہے کہ "کوویڈ ۔19" پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وبا دسمبر تک جاری رہ سکتی ہے۔
 انہوں نے کرونا کی روک تھام کے لیے 2 ارب ڈالر امداد کی وصولی کا بھی اعلان کیا



متعللقہ خبریں