کیا ایبولا وائرس ویکسین کورونا وائرس کو ختم کر سکتی ہے؟ جاپانی ماہرین میدان میں آ گئے

ہم ایبولا وائرس کی ویکسین ریمڈیسیویری کے کورونا وائرس پر اثرات کا پتا چلانے کے لئے کلینیکل تجربات کا آغاز کریں گے: نوریو اوماگاری

1383375
کیا ایبولا وائرس ویکسین کورونا وائرس کو ختم کر سکتی ہے؟ جاپانی ماہرین میدان میں آ گئے

جاپان میں ماہرین ایبولا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی Remdesivir نامی دوا کے کورونا وائرس پر اثرات کا پتا چلانے کے لئے کلینکل ٹرائل کا آغاز کر رہے ہیں۔

عالمی صحت و طبّی قومی مرکز کے سربراہ نوریو اوماگاری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم ایبولا وائرس کی ویکسین ریمڈیسیویری کے کورونا وائرس پر اثرات کا پتا چلانے کے لئے کلینیکل تجربات کا آغاز کریں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " پروگرام کے مطابق تحقیقی کام کا آغاز رواں مہینے کے اختتام سے قبل شروع کر دیا جائے گا۔ ویکسین کا تجربہ امریکہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور  کے طبّی اداروں کے ساتھ مشترکہ شکل میں اور 440 مریضوں پر کیا جائے گا"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈز، فلو اور دمہ جیسی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات کے کووِڈ۔19 کی علامات کو کم کرنے میں موئثر ثابت ہونے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تاحال وائرس کی کلینیکل سطح پر تصدیق شدہ ویکسین دریافت نہیں ہوئی۔

مختلف ادویات پر تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں