"کورونا وائرس" اموات کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی

مغربی دنیا سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے جس کے بعد دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

1380317
"کورونا وائرس" اموات کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی

مغربی دنیا سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے جس کے بعد دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
خبرکے مطابق، اٹلی میں کورونا وائرس سے  2503 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پچاس ہزار چھہ سو اکتیس  ہوچکی ہے۔
اطالوی علاقے لومباردے اور میلان کو وبا کا مرکز قرار دیا جارہا ہے جہاں  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
 دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 7 ہزار 987 تک پہنچ گئی جبکہ 1 لاکھ 98 ہزار 426 واقعات  درج ہوئے جن میں سے 82 ہزار 763 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئیں جہاں 3237 افراد ہلاک ہوئے، اٹلی میں 2503 ، ایران میں 988، اسپین میں 533، فرانس میں 175، جنوبی کوریا میں 84، امریکہ میں 115، برطانیہ 71، جاپان  میں29 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔



متعللقہ خبریں