کورونا وائرس کی دوا کا تجربہ واشنگٹن میں آج سے شروع ہوگا:امریکہ

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، اس ٹیکے کےلیے فنڈز قومی ادارہ صحت نے مہیا کیے ہیں جس کا تجربہ سیئٹل شہر میں واقع کائسر پرمننٹ میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کیا جائے گا

1378672
کورونا وائرس کی دوا کا تجربہ واشنگٹن میں آج سے شروع  ہوگا:امریکہ

امریکہ میں  کورونا وائرس کے خلاف  تیار کردہ دوا کا تجربہ آج  ریاست واشنگٹن میں کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، اس ٹیکے کےلیے فنڈز  قومی ادارہ صحت نے مہیا کیے ہیں  جس کا تجربہ سیئٹل شہر  میں واقع  کائسر پرمننٹ  میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا  ہے کہ اس تجربے کو کامیاب بنانے کےلیے 45 رضا کاروں نے خدمات فراہم کرنی ہیں جو یہ بتانے میں مدد دیں گے کہ  اس دوا کے منفی اثرات ہیں یا نہیں۔

البتہ  تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں  اس دوا کو بازار میں لانے کےلیے 8 یا ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خٖلاف  دوا کی تیاری میں  اس وقت کافی ممالک مصروف ہیں۔

عالمی ادارہ سحت کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیامیں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد اس وبا سے متاثر ہیں جن میں سے پانچ ہزار آٹھ سو  زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

 

 



 



متعللقہ خبریں