پورا مغرب کورونا وائرس کی لپیٹ میں

اٹلی میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 175 افراد کے اضافے کے ساتھ 1441 تک اور مریضوں کی تعداد 21 ہزار 157 تک پہنچ گئی

1378453
پورا مغرب کورونا وائرس کی لپیٹ میں

چین کے شہر ووہان سے ماہِ دسمبر میں ابھرنے والا کورونا وائرس کووِڈ۔19 یورپی ممالک میں بھی تیزی سے پھیلنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

اٹلی میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 175 افراد کے اضافے کے ساتھ 1441 تک اور مریضوں کی تعداد 21 ہزار 157 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 527 افراد کے اضافے سے 1966  تک پہنچ گئی ہے۔

فرانس میں اموات کی تعداد 91 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 500 تک ہے۔

ملک میں بینکوں، مارکیٹوں اور میڈیکل اسٹوروں کے علاوہ  کیفیٹریاوں، ریستورانوں، بار،  نائٹ کلبوں اور دیگر تمام تجارتی مراکز کو کل رات سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپین میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 193 اور مریضوں کی تعداد 6 ہزار 250 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی اہلیہ بیگونا گومیز میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دارالحکومت میڈریڈ میں مارکیٹوں اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام دکانوں اور تجارتی مراکز کو بند کر دیا گیا ہے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے اور ایسٹر کے موقع پر متوقع تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

برطانیہ میں ایک دن میں وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 798بتائی گئی ہے تاہم ماہرین کے مطابق اس وقت وائرس 5 سے 10 ہزار افراد میں پھیل چکا ہے۔

بیلجئیم میں مریضوں کی تعداد 689 اور اموات کی تعداد 4 بتائی گئی ہے۔

ہالینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد 12 اور مریضوں کی تعداد 959 ہے۔

آسٹریا میں مریضوں کی تعداد 655، جمہوریہ چیک میں 175، پولینڈ میں 93 ہے۔

پولینڈ میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

سلووانیا اور ڈنمارک میں بھی وائرس کی وجہ سے  ایک ایک موت واقع ہو چکی ہے۔

سلووانیا میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 40  مریضوں کے اضافے سے مریضوں کی  کُل تعداد 181 اور ڈنمارک میں 827 تک پہنچ گئی ہے۔

ناروے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 950 ہو گئی ہے اور 16 مارچ  سوموار کے دن سے ملک کی فضائی اور زمینی سرحدوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سربیا میں مریضوں کی تعداد 46  ہو گئی ہے اور حکومت نے فرانس ، جرمنی، سلووانیا، آسٹریا، اسپین، یونان  اور سوٹزر لینڈ  سے غیر ملکیوں کے سربیا میں داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

یونان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 228، سلوواکیہ میں 44، البانیہ میں 38، ہنگری میں 30 بوسنیا ہرزیگوینیا  میں 21 شمالی مقدونیہ میں 19 اورکوسووا میں 5 تک پہنچ گئی ہے۔ یونان میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 ہزار 700 اور ہلاکتوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی نکلے ہیں۔

یورپ سے امریکہ کے لئے تمام سفر منسوخ کر دئیے گئے ہیں اور سیاحتی پابندی کی فہرست میں برطانیہ اور آئر لینڈ کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے مریضوں  کی تعداد 250 اور ہلاکتوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے اور ملک میں داخل ہونے والے ہر شخص کے لئے 14 روزہ قرنطینہ کی شرط رکھی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں