فارمولہ 1 فیکٹری 2 ہفتوں تک بند رہے گی: فراری

اٹلی کی آٹو موبیل کمپنی فراری نے کورونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر فارمولہ1 فیکٹری کو بند کر دیا

1378526
فارمولہ 1 فیکٹری 2 ہفتوں تک بند رہے گی: فراری

اٹلی کی آٹو موبیل کمپنی فراری نے کورونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر فارمولہ1 فیکٹری کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فراری کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عام گاڑیوں کے ساتھ ساتھ فارمولہ ون  فیکٹری  بھی تقریباً 2 ہفتوں تک بند رہے گی۔ یہ فیصلہ ملازمین کی صحت کے لئے کیا گیا ہے۔

ملازمین میں سے بعض گھروں سے کام کرنا جاری رکھیں گے اور 27 مارچ کو فیکٹری دوبارہ کام کا آغاز کر دے گی۔

واضح رہے کہ اٹلی میں اس وقت تک کورونا وائرس کی وجہ سے 1441 اموات  ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد 21 ہزار 157 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں