چین کی 'یوتو۔2' سلیپنگ موڈ میں چلی گئی

چین کی طرف سے چاند کے تاریک حصے پر اتاری گئی سکاوٹ گاڑی ' یوتو۔2 ' اس وقت تک 399.7  میٹر فاصلہ طے کرنے کی بعد سلیپنگ موڈ میں چلی گئی

1371882
چین کی 'یوتو۔2' سلیپنگ موڈ میں چلی گئی

چین کی طرف سے چاند کے تاریک حصے پر اتاری گئی سکاوٹ گاڑی ' یوتو۔2 ' اس وقت تک 399.7  میٹر فاصلہ طے کرنے کی بعد سلیپنگ موڈ میں چلی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی شین ہوا کے مطابق چین نے چاند کے تاریک حصے کی طرف سے اور چانگ۔4 کی مدد سے سکاوٹ گاڑی  ' یوتو۔2 ' کو چاند کی سطح پر اتار جو چاند کے 15 دنوں  تک سائنسی تحقیق کرنے کے بعد سلیپنگ موڈ میں چلی گئی ہے۔

 ' یوتو۔2 ' نے اپنی ڈیوٹی کے دوران 399.7  میٹر فاصلہ طے کیا اور لو لیول ریڈیو فریکوئنسی  خلائی مانیٹرنگ، محل وقوع اور سطحی اعتبار سے چاند کی ساخت، چاند کے معدنیاتی اجزائے ترکیبی اور نیوٹرون ریڈی ایشن  کی پیمائش  جیسے موضوعات پر تحقیق کی۔

سکاوٹ گاڑی نے ان تحقیقی کاموں سے چاند کے تاریک حصے کے بارے میں جمع کردہ اعداد و شمار چینی سائنس دانوں کو بھیجے۔

واضح رہے کہ چین نے یہ سکاوٹ گاڑی دسمبر 2018 کو چاند کے تاریک حصے پر  اتاری تھی ۔


ٹیگز: #یوتو۔2

متعللقہ خبریں