ایران کا مواصلاتی تجربہ پھر ناکام،سیارہ بحر ہند میں گر گیا

ایران نے"ظفر ون" کو سیمورغ راکٹ کے ذریعے مدار پر بھیجنے کیلیے لانچ کیا تاہم مدار تک پہنچتے پہنچتے درکار رفتار کم ہوتی گئی جس کے باعث یہ سیارہ  ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور بحر ہند میں گر گیا

1356482
ایران کا مواصلاتی تجربہ پھر ناکام،سیارہ بحر ہند میں گر گیا

بتایا گیا ہے کہ ایران نے صوبے سمنان میں واقع امام خمینی خلائی  اسٹیشن سے مقامی سطح پر تیار کردہ "ظفر ون" کو سیمورغ راکٹ کے ذریعے مدار پر بھیجنے کیلیے لانچ کیا تاہم مدار تک پہنچتے پہنچتے درکار رفتار کم ہوتی گئی جس کے باعث یہ سیارہ  ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ایران کی خلا میں  سیارے  بھیجنے کی تین کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

 اس سیارے کو مدار میں بھیجنے سے قبل پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایران کے وزیر مواصلات جواد اظہری جہرومی نے کہا تھا کہ اگر تجربہ ناکام ہوجاتا ہے تو ہم دوبارہ کوشش کریں گے اور اس وقت تک کوشش کرتے رہیں گی جب تک ہم کامیاب نہیں ہوجاتے۔

 واضح رہے کہ اس سٹیلائٹ کو بھیجنے کا مقصد زلزلے اور قدرتی آفات کے مطالعے اور زراعت کی ترقی کے لیے مدد گار تصاویر اور ڈیٹا  کو خلا سے زمین پر ایرانی سائنس دانوں اور محققین کو بھیجنا تھا۔

 



متعللقہ خبریں