"کرونا وائرس" ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی

حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 132 تک پہنچی گئی ہے جبکہ فرانس میں بھی  اس وائرس کے 3 مریضوں کا  پتہ چلا ہے

1349278
"کرونا وائرس" ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی

 چین میں جنم لینے والے کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 132 تک پہنچی گئی ہے جبکہ فرانس میں بھی  اس وائرس کے 3 مریضوں کا  پتہ چلا ہے ۔

چینی حکام کی جانب سے اب تک  6 ہزار کے قریب افراد میں اس ہلاکت خیز وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ سن 2002 میں چین میں "سارس" نامی خطرناک وائرس پھیلا تھا جس نے 5327 افراد کو متاثر کیا تھا کہ جبکہ دنیا بھر میں 770 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر جاپان اور امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین سے نکال لیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے چین سے لوٹنے والے شہریوں کو کچھ عرصہ الگ جزیرے پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں