"کورونا وائرس" ہلاک شدگان کی تعداد 80 ہو گئی

چینی حکام    کےمطابق،  وسطی صوبے ہوبی میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 24 افراد کے  ہلاک ہو جانے کے بعد اس وبا کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے

1347762
"کورونا وائرس" ہلاک شدگان کی تعداد 80 ہو گئی

چینی حکام    کےمطابق،  وسطی صوبے ہوبی میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 24 افراد کے  ہلاک ہو جانے کے بعد اس وبا کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔

ہوبی صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 371  افراد  کا پتہ چلا ہے۔

 اس طرح  سرکاری  اعداد و شمار کے  تحت، چین کے تمام علاقوں میں اس مہلک وبا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 2744 ہو گئی ہے جن میں 1423 افراد کا تعلق ہوبی صوبے سے ہے۔

چین کے علاوہ متعدد ممالک مثلا جاپان، فرانس اور امریکہ وغیرہ میں اس نئے وائرس کے  واقعات  کا اندراج سامنے آیا ہے۔

 یاد رہےکہ کورونا وائرس گزشتہ سال کے آخر میں وسطی چین کے صوبے ہوبی کے ووہان شہر میں ظاہر ہوا تھا۔

 اس کے بعد یہ پھیلتے ہوئے بیجنگ، شنگھائی، امریکہ، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا، فرانس اور کینیڈا تک پہنچ گیا ہے جبکہ  چین کے کئی شہر بھی  اس کی لپیٹ میں ہیں۔

یہ وائرس انسان کو نزلہ اور زکام سے ملتے جلتے امراض میں مبتلا کر دیتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں