پراسرار" کورونا وائرس" سے 17 ہلاکتیں،چینی حکومت نے شہر بند کر دیا

چین میں نئے "کورونا وائرس" نمونیا بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 571 تک جا پہنچی جس میں سے 95 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

1346105
پراسرار" کورونا وائرس" سے 17 ہلاکتیں،چینی حکومت نے شہر بند کر دیا

چین میں نئے "کورونا وائرس" نمونیا بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 571 تک جا پہنچی جس میں سے 95 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 یہ تمام افراد کی ہلاکتیں صوبے  ووہان میں ہوئیں  جو اس وبا کے پھیلاؤ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں بھی ایک ایک  شخص متاثرہوا ہے ۔

اس کے علاوہ تھائی لینڈ نے 3 جبکہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے ایک ایک  متاثرہ شخص کی تصدیق کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  ووہان کی مقامی  حکومت نے شہر کو بند کردیا  ہے، جس میں بسیں، سب وے ، فیری کشتیوںسمیت تمام عوامی  نقل و حمل کے ذرائع معطل جبکہ  ہوائی اڈوں ور ریلوے اسٹیشنوں سے باہر جانے پر بھی  پابندی لگادی ہے  تا کہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

 علاوہ  ازیں ،ووہان حکومت نے تمام افراد کو عوامی مقامات مثلاً ہوٹلوں، ریستورانوں، سینیما، پارکوں، شاپنگ سینٹرز اور عوامی ذرائع آمدو رفت میں ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے تا کہ یہ بیماری پھیلنے سے روکی جاسکے۔

 



متعللقہ خبریں