"چین میں نمونیا نما پراسرار وائرس" 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

چینی محکمہٴ صحت نے وسطی صوبے وُوہان میں مزید 17 افراد میں نمونیے کا باعث بننے والے نئے  مگر پرسرار  وائرس کی تصدیق کر دی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1343776
"چین میں نمونیا نما پراسرار وائرس" 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

چینی محکمہٴ صحت نے وسطی صوبے وُوہان میں مزید 17 افراد میں نمونیے کا باعث بننے والے نئے  مگر پرسرار  وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔

اس وبا کے پھیلنے سے اس وقت ووہان کے ہسپتالوں میں 60سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ اب تک اس وائرس میں مبتلا ہونے والے3چینی مریض ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

 ہسپتال سے 19 افراد کو شفایاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب امریکہ سمیت نصف درجن ایشیائی ممالک میں چین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی طبی اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ میں دو اور جاپان میں ایک مریض میں بھی اس وائرس کی نشاندہی  کی جا چکی ہے۔

عالمی ادارہٴ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ یہ نیا وائرس وبائی صورت میں کئی اور علاقوں میں پھیل سکتا ہے۔


ٹیگز: #وائرس , #چین

متعللقہ خبریں