انڈونیشیا میں زلزلہ:شدت 5٫9 تھی

ملکی محکمہ موسمیات کے مطابق ، اس زلزلے کا مرکز  کوپانگ سے 64 کلومیٹر جنوب مشرق   میں زیر سمندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا

1341204
انڈونیشیا میں زلزلہ:شدت 5٫9 تھی

انڈونیشیا  کے مشرقی صوبہ نوسا ٹنگارا میں  5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔

 ملکی محکمہ موسمیات کے مطابق ، اس زلزلے کا مرکز  کوپانگ سے 64 کلومیٹر جنوب مشرق       میں زیر سمندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

 فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے  ۔

 اس سے قبل بھی گزشتہ  ستمبر میں  صوبہ مالوکو کے صدر مقام آمبون میں 6اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے  کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں