آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،ہلاک شدگان کی تعداد 20 ہو گئی

آسٹریلیا کی بحری فوج نے جنوب مشرقی قصبے مالاکُوٹا میں لگی جنگلاتی آگ میں پھنسے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشن شروع کر دیا ہے جبہک اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1334063
آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،ہلاک شدگان کی تعداد 20 ہو گئی

آسٹریلیا کی بحری فوج نے جنوب مشرقی قصبے مالاکُوٹا میں لگی جنگلاتی آگ میں پھنسے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشن شروع کر دیا ہے۔

آج  ایک بحری جہاز پر قريب 1000 افراد کو سوار کرایا گیا۔

 ان افراد کے ساتھ اُن کا بچا کھچا سامان اور پالتو جانور بھی بحری جہاز پر سوار ہوئے۔

  تاحال  مالاکوٹا ميں سینکڑوں افراد ساحل پر موجود ہيں اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے منتظر ہیں۔

 آسٹریلوی جنگلاتی آگ لاکھوں ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کر چکی ہے جبکہ  کم اب تک  20 افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو چکے ہيں جبکہ ڈيڑھ درجن افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔

 آگ کی شدت میں ابھی بھی کمی نہیں ہوئی ہے اور نیو ساؤتھ ویلز میں آج سے7 روز کے ليے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں