آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،4 ہزار لوگ ساحل پر پھنس گئے

آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں لگی جنگلاتی آگ اب  ریاست وکٹوریہ کے ساحلی شہر ملاکوٹا کے گرد ونواح میں پھیل چکی ہے جبکہ 4 ہزار لوگ ساحل سمندر پر پھنسے ہوئے ہیں

1332382
آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،4 ہزار لوگ ساحل پر پھنس گئے

آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں لگی جنگلاتی آگ اب  ریاست وکٹوریہ کے ساحلی شہر ملاکوٹا کے گرد ونواح میں پھیل چکی ہے۔

شعلوں کی شدت کے سبب فضا سرخ مائل ہو چکی ہے اور چونکہ  لوگوں کے نکلنے کے لیے کوئی راستہ ہی نہیں اس لیے تقریبا4 ہزار لوگ ساحل سمندر پر پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام ان افراد کو سمندری یا پھر فضائی راستے سے نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ آسٹریلیا کے حکام  نئے سال کی آمد پر ساحل سمندر پر چھٹی منانے والے ہزاروں لوگوں کو کئی روز سے ساحل سے دور جانے کے لیے کہہ رہے تھے۔

گزشتہ روز میلبورن کے مضافات سے حکام نے تقریبا ایک لاکھ افراد کو اس آگ کے باعث محفوظ مقامات منتقل کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں