امریکہ نے طویل فاصلہ مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر ڈالا

امریکی محکمہ دفاع نے  گزشتہ روز طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے ايک میزائل کا تجربہ بحر الکاہل  میں  کیا ہے

1322735
امریکہ نے طویل فاصلہ مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر ڈالا

امریکی محکمہ دفاع نے  گزشتہ روز طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے ايک میزائل کا تجربہ بحر الکاہل  میں  کیا ہے ۔

 اس قسم کی میزائل سازی روس اور امریکہ  کے درمیان طے شدہ اُس معاہدے  میں ممنوع قرار دی گئی تھی جو رواں  سال  موسم گرما میں ختم ہو چکی ہے۔

 امریکی محکمہ دفاع  نے اس میزائل تجربے کی تفصیلات عام کرنے سے انکار کر دیا ہے البتہ یہ ضرور بتایا کہ میزائل کو ریاست کیلیفورنیا کے وانڈنبرگ ایئر فورس بیس سے چھوڑا گیا تھا اور یہ 500 میل تک فضا میں پرواز کرتا رہا ۔

 یاد رہے کہ  رواں  سال کے اوائل میں پینٹاگون نے بیلسٹک میزائل کے نئے تجربات شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں