نیوزی لینڈ: آتش فشاں پھٹنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 8 ہو گئی

نیوزی لینڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ وائٹ آئی لینڈ کے آتش فشاں سے ایک مرتبہ پھر راکھ نکلنا شروع ہو گئی ہے جبکہ اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 8 تک جا پہنچی ہے

1322013
نیوزی لینڈ: آتش فشاں پھٹنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 8 ہو گئی

نیوزی لینڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ وائٹ آئی لینڈ کے آتش فشاں سے ایک مرتبہ پھر راکھ نکلنا شروع ہو گئی ہے۔

 اس راکھ کے ساتھ شدید گرم کیچڑ بھی باہر نکل رہا ہے۔

اس صورت حال کی وجہ سے دو دن گزرنے کے بعد بھی نعشوں کی تلاش شروع نہیں کی جا سکی ہے۔

 آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے جزیرے پر زلزلے کے زوردار جھٹکے بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

 ماہرین ارضیات کے مطابق ،آتش فشاں کے اندر کا درجہٴ حرارت بہت زیادہ محسوس ہوتا ہے اور یہ صورت حال مزید  جاری رہ سکتی ہے۔

 اب تک اس آتش فشانی جزیرے کی سیاحت کرنے والے8 سیاحوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں