گرین لینڈ میں برفانی تودہ سرک گیا،1 ماہی گیر ہلاک 2 لا پتہ

تاج ِ ڈنمارک سے منسلک گرین لینڈ کے مغرب میں  ایک برفانی تودہ  سرکنے سے  1 ماہی گیر  ہلاک اور 2 لا پتہ ہو گئے

1267962
گرین لینڈ میں برفانی تودہ سرک گیا،1 ماہی گیر ہلاک 2 لا پتہ

تاج ِ ڈنمارک سے منسلک گرین لینڈ کے مغرب میں  ایک برفانی تودہ  سرکنے سے  1 ماہی گیر  ہلاک اور 2 لا پتہ ہو گئے۔

 مقامی پولیس کے مطابق ، یہ حادثہ  اوماناق نامی علاقے کے قریب  پیش آیا جہاں ایک برفانی تودہ سرک گیا ۔

 پولیس  لاپتہ  افراد کی تلاش میں ہے ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ   برفانی تودے کے سرکنے پر سمندر میں لہریں برپا  ہو نے کا  خطرہ  رہتا ہے لہذا عوام ان سے دور رہیں ۔

امریکی  سی این این  نے خبر دی ہے کہ  گرین لینڈ میں  موسمی تغیر کی وجہ سے برفانی  تودے تیزی سے پگھل رہے ہیں  جبکہ  اس سال جولائی سے  اب تک تقریباً 197 ارب ٹن برف پگھل چکی ہے۔



متعللقہ خبریں