بنگلہ دیش: ڈینگی بخار کی متعدی بیماری میں تیزی سے اضافہ

حالیہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی بخار کی وجہ سے 783 افراد ہسپتالوں میں داخل کئے جا چکے ہیں

1263030
بنگلہ دیش: ڈینگی بخار کی متعدی بیماری میں تیزی سے اضافہ

بنگلہ دیش میں حالیہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی بخار کی وجہ سے 783 افراد ہسپتالوں میں داخل کئے جا چکے ہیں۔

روزنامہ ڈھاکہ ٹریبیون  کے مطابق ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں یکم جنوری سے 3 ستمبر  کے دوران ہسپتالوں میں داخل کئے جانے والے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 745 ہے جن میں سے 57  بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اس وقت بھی ملک بھر میں  ڈینگی بخار میں مبتلا 3 ہزار 746 مریض  ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مقامی اخبارات کے دعوے کے مطابق ڈینگی بخار کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 130 کے لگ بھگ ہے۔



متعللقہ خبریں