پاکستان میں 5 -جی کا کامیاب تجربہ،استعمال جلد ہی شروع ہوگا

ایک چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے

1256593
پاکستان میں 5 -جی کا کامیاب تجربہ،استعمال جلد ہی شروع ہوگا

پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔

ایک چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے ۔

 حکام کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا  اور موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔

 فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔

 فائیو جی سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈاون لوڈ ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں