چلی میں 40 ہزار لیٹرڈیزل سمندر میں بہہ گیا،آبی جاندار شدید خطرے میں

یہ واقعہ جنوبی چلی  کے جزیرے گواریلو پرموجود  پیسیفیک اسٹیل  کمپنی   کے ایک ٹرمینل پر پیش آیا جہاں سے 40 ہزار  لیٹر ڈیزل  منتقلی کے دوران سمندر میں بہہ گیا جس پر آبی جانداروں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے

1244147
چلی میں 40 ہزار لیٹرڈیزل سمندر میں بہہ گیا،آبی جاندار شدید خطرے میں

 لاطینی امریکی ملک  چلی  میں 40 ہزار لیٹر   ڈیزل  سمندر میں  بہہ گیا ۔

 یہ واقعہ جنوبی چلی  کے جزیرے گواریلو   پر  موجود  پیسیفیک اسٹیل  کمپنی   کے ایک ٹرمینل    پر پیش آیا جہاں   سے 40 ہزار  لیٹر ڈیزل  منتقلی کے دوران سمندر میں بہہ گیا ۔

 چلی بحریہ نے  اس واقعے  پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 عالمی  تنظیم برائے ماحولیات"   گرین پیس" نے اس واقعہ کو ایک ماحولیاتی بحران قرار دیتے ہوئے  اس کے تباہ کن نتائج پر خبردار کیا ہے۔

گرین پیس کے     رابطہ افسر ماتیاس آسون نے   متنبہ کیا ہے کہ  اس رساو  سے  سمندری مخلوق بالخصوص وہیل  اور ڈولفن  مچھلیوں  سمیت دیگر  آبی جانداروں     کی نسل کو  شدید خطرہ  پیدا ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں