بھارتی ریاست آسام میں دماغی بخار57 افرادکی جان لے گیا

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق،  8 جولائی تک ریاست  کے 33 علاقوں  میں سے 26 میں  اس وبائی  مرض   میں  234 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 57 ہلاک ہو چکے ہیں۔

1232688
بھارتی ریاست آسام میں دماغی بخار57 افرادکی جان لے گیا

بھارتی ریاست آسام  میں  گزشتہ 3 ماہ کے دوران   دماغی   بخار  (ENSEPHALİTİS)کے باعث 57 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق،  8 جولائی تک ریاست  کے 33 علاقوں  میں سے 26 میں  اس وبائی  مرض   میں  234 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 57 ہلاک ہو چکے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری  culex نامی ایک مچھر  کے ذریعے پھیلتی ہے جس کے نتیجے میں مریض   کو  سر درد، تیز بخار،   کوما جیسی شکایات   در پیش ہوتی ہیں۔

 گزشتہ سال بھی اسی ریاست میں 509 افراد میں  یہ مرض پایا گیا تھا  جبکہ اسی مرض کی ایک دوسری قسم  کے نتیجے میں  گزشتہ ماہ ریاست بہار میں 152 بچے ہلاک  ہو گئے تھے ۔

متعللقہ خبریں