اسرائیل کا چاند پر بھیجا جانے والا خلائی جہاز گر کر تباہ

اسرائیل کی جانب سے چاند کی سطح پر بھیجا جانے والا خلائی جہاز گزشتہ  روز حادثے کا شکار ہو گیا

1181959
اسرائیل کا چاند پر بھیجا جانے والا خلائی جہاز گر کر تباہ

اسرائیل کی جانب سے چاند کی سطح پر بھیجا جانے والا خلائی جہاز گزشتہ  روز حادثے کا شکار ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ،خلائی جہاز "Beresheet چاند پر اترنے کے آخری مرحلے کے دوران تکنیکی خرابی سے دوچار ہوا۔

اس سلسلے میں معاون  ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ خلائی جہاز انسانوں سے خالی تھا   جس کو چاند پر اترنے کے عمل کے دوران بار بار انجن اور رابطے کے حوالے سے مسائل کا سامنا رہا۔ اس آخری مرحلے میں تقریبا 21 منٹ لگ گئے۔

یاد رہے کہ Beresheet نامی یہ خلائی جہاز تقریبا7 ہفتوں تک خلا میں محو سفر رہا اس دوران وہ زمین کے گرد مدار میں آہستگی  سے  آگے بڑھتا رہا۔

یہ جہاز  گزشتہ بدھ کے روز چاند کے گرد بیضوی مدار میں داخل ہوا تھا۔

 چاند کی سطح سے 15 سے 17 کلو میٹر دور رہ جانے کے بعد خلائی جہاز کو سنگین نوعیت کے تکنیکی خرابی  کا سامنا ہوا  بعد ازاں وہ چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو گیا۔

یاد رہے کہ اب تک صرف تین ممالک امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین چاند کی سطح پر اترنے کا کامیاب مشن انجام دے چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں