تیونس: سرکاری اسپتال میں 11 بچوں کی اموات،وزیر صحت مستعفی

تیونس کے وزیرصحت عبدالروف شریف  24 گھنٹے کے دوران 11 بچوں کی اسپتال میں ہلاکت پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں

1160963
تیونس: سرکاری اسپتال میں 11 بچوں کی اموات،وزیر صحت مستعفی
tunus bebek olumleri protesto1.jpg

تیونس کے وزیرصحت عبدالروف شریف  24 گھنٹے کے دوران 11 بچوں کی اسپتال میں ہلاکت پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

خبر  کے مطابق، تیونس کے سرکاری رابطہ    زچہ و بچہ اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 نوزائیدہ بچے آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہوگئےجس پر وزیرصحت نے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

وزیرصحت عبدالرؤف شریف نے 4 ماہ قبل ہی عہدہ سنبھالا تھا، رابطہ اسپتال ریاست کے زیر انتظام چلنے والا ادارہ ہے۔

 وزیراعظم یوسف شاہد نے سرکاری اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ  تحقیقاتی کمیٹی  طبی مراکز، ادویات اور  حفظان صحت کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ تیونس طبی سہولیات کے اعتبار سے شمالی افریقہ کا  بہترین ملک ہے تاہم صدر زین العابدین کے 2011 سے سبکدوشی کے بعد سے صحت کے مراکز کو مالی بحران، ادویات کے فقدان اور انتظامی امور  میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں