سوشل میڈیا پر پابندی سے ہمارا ملک دنیا سے پیچھے رہ گیا ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر  حسن روحانی نے  اعتراف کیا ہے کہ   بعض سوشل میڈیا سائٹس کو بند کرنے سے ملک   کافی پیچھے رہ گیا ہے

1158726
سوشل میڈیا پر پابندی سے ہمارا ملک دنیا سے پیچھے رہ گیا ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر  حسن روحانی نے  اعتراف کیا ہے کہ   بعض سوشل میڈیا سائٹس کو بند کرنے سے ملک   کافی پیچھے رہ گیا ہے ۔

روزنامہ انتخاب     کے مطابق ، صدر روحانی نے یہ بات صوبہ گیلان کے شہر رشط  میں   کہی   اور  کہا کہ آج کی دنیا   تبدیلی اور ترقی کے دور سے گزر رہی ہے   لیکن سوشل میڈیا پر پابندی لگانے سے ہم دور حاضر سے  پیچھے  جا رہے ہیں۔

 ایران میں انٹر نیٹ صارفین  کی 55 فیصد تعداد  ٹیلی گرام  کا استعمال کرتی ہے کیونکہ  عدالت عالیہ نے   گزشتہ سال اپریل میں دیگر سوشل ویب سائٹس کو  بند  کر رکھا ہے    لیکن ایرانی عوام  نے   ٹویٹر اور فیس بک      استعمال کرنےکےلیے دیگر متبادل  ذرائع اپنا رکھے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں