ُہُواوے نے برسلز میں سائبر سلامتی کے تحفظ کا مرکز کھول دیا

دنیا کی مایہ ناز  چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہُوا وے نے برسلز میں  سائبر حملوں کے خلاف تحفظ  کا مرکز کھولا ہے جس کا مقصد ائبر سلامتی  کے حوالے سے تحقیق و فروغ اور اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے متعارف کروانا ہے

1157693
ُہُواوے نے برسلز میں سائبر سلامتی کے تحفظ کا مرکز کھول دیا

دنیا کی مایہ ناز  چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہُوا وے نے برسلز میں  سائبر حملوں کے خلاف تحفظ  کا مرکز کھولا ہے ۔

 اس مرکز کے قیام کا مقصد  سائبر سلامتی  کے حوالے سے سرکاری اداروں ،ماہرین اور صارفین  کے درمیان رابطہ پیدا کرتےہوئے تحقیق و فروغ  اور اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے متعارف کروانا ہے ۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب  کے دوران  ہوا وے  کے  نائب افسر اعلی   کین ہُو  نے بتایا کہ  جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے  ہم  سلامتی کے معیار   کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ  امریکہ نے یورپ سے کہا تھا کہ وہ  ہُوا وے کے ساتھ تعاون کو ختم کر دیں ۔

 



متعللقہ خبریں