ٹویوٹا، جاپان کے چاند مشن کے لئے سیّار ربوٹ تیار کرے گی

جاپان کی معروف آٹو موبیل کمپنی ٹویوٹا نے سیّار کھوجی روبوٹ  کی تیاری کے لئے JAXA کے ساتھ سمجھوتہ طے کر لیا ہے یہ روبوٹ چاند مشن میں استعمال کیا جائے گا: کویوڈو خبر رساں ایجنسی

1158102
ٹویوٹا، جاپان کے چاند مشن کے لئے سیّار ربوٹ تیار کرے گی

ٹویوٹا، جاپان کی ایوی ایشن و اسپیس تحقیقاتی ایجنسی JAXA کے چاند مشن کے لئے سیّار ربوٹ تیار کرے گی۔

جاپان کی خبر رساں ایجنسی کویوڈو میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق جاپان کی معروف آٹو موبیل کمپنی ٹویوٹا نے سیّار کھوجی روبوٹ  کی تیاری کے لئے JAXA کے ساتھ سمجھوتہ طے کر لیا ہے یہ روبوٹ چاند مشن میں استعمال کیا جائے گا۔

رائے عامہ کو سمجھوتے کی تفصیلات سے آئندہ ہفتے متوقع  مشترکہ  پریس کانفرنس میں آگاہ کیا جائے گا۔

یہ سیّار روبوٹ جاپان کی طرف سے چاند پر بھیجی جانے والی پہلی خلائی وہیکل   ہو گا جو چاند کی سطح پر تحقیقات کرے گا ۔

واضح رہے کہ JAXA نے گذشتہ ماہ 'ہایابوسا۔2 ' خلائی گاڑی کو کامیابی سے رویوگو سیارچے کی سطح پر اتارا تھا۔



متعللقہ خبریں