جمہوریہ کانگو: ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 496 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو میں ملک کی مہلک ترین ایبولا وائرس متعدی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 496 تک پہنچ گئی

1156285
جمہوریہ کانگو: ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 496 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو میں گذشتہ سال ماہِ جولائی میں شروع ہونے والی اور ملک کی مہلک ترین ایبولا وائرس متعدی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 496 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق بیماری صوبہ شمالی کیوو سے شروع ہوئی اور تیزی سے صوبہ لیتوری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وائرس کی علامتوں میں سے ایک ' خونی بخار' ہے جس کے مریضوں کی تعداد 894 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 829 میں ایبولا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

ایبولا وائرس میں مبتلا 496 مریض ہلاک ہو چکے ہیں  اور 31 مریض زیر علاج ہیں۔

جبکہ وائرس کے 302 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 65 اموات ایسی ہیں کہ جو خونی بخار سے ہوئی ہیں تاہم یہ چیز حتمی نہیں ہے کہ اموات کا سبب ایبولا وائرس تھا یا نہیں۔

علاقے میں 8 اگست کو شروع ہونے والی مہم  کے سلسلے میں 85 ہزار 226 افراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایبولا وائرس کی وبا پہلی دفعہ 1976 کو سوڈان کے شہر نزارا اور  جمہوریہ کانگو کے شہر یامبوکو میں بیک وقت پھوٹ نکلی تھی۔

جمہوریہ کانگو میں یہ وبا    دریائے ایبولا کے جوار میں واقع ایک گاوں سے پھوٹی جس کی وجہ سے بیماری کو ایبولا کا نام دیا گیا۔

یہ بیماری دسمبر 2013 کو مغربی افریقہ میں بھی پھیل گئی تھی۔

گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں 2014۔2017 کے دوران 30 ہزار افراد ایبولا وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے 11 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں