سعودی عرب نے دو سیارے فضا میں بھیج دیئے

سعودی عرب کے قومی مرکز ٹیکنالوجی برائے مصنوعی سیارے نے کہا ہے کہ سعودی سیٹ اے5 اور بی5 کو آج  7 دسمبر کو فضا میں بھیج دیا گیا  ہے

1102524
سعودی عرب نے دو سیارے فضا میں بھیج دیئے

 سعودی عرب کے قومی مرکز ٹیکنالوجی برائے مصنوعی سیارے نے کہا ہے کہ سعودی سیٹ اے5 اور بی5 کو آج  7 دسمبر کو فضا میں بھیج دیا گیا  ہے ۔

قومی  مرکز  ٹیکنالوجی  برائے مصنوعی سیارے کے ڈائریکٹر انجینئیر ماجد المشاری نے اپنے ٹویٹر  پیغام   میں  بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دونوں مصنوعی سیاروں کو لانچنگ پیڈ پر پہنچانے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 11 منٹ پر فضا میں بھیج دیا گیا  ہے ۔

المشاری نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاروں کی تیاری کے مراحل مکمل کئے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں