عالمی آبادی کا ہر آٹھواں فرد عمر رسیدہ ہے

اقوام متحدہ کی طرف سے یکم اکتوبر کو بوڑھوں کا عالمی دن  اعلان کیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ سے موصول معلومات کے مطابق دنیاک ی آبادی کا 9 فیصد بوڑھے افراد پر مشتمل ہے

1059516
عالمی آبادی کا ہر آٹھواں فرد عمر رسیدہ ہے

دنیا کے ہر 8 افراد میں سے ایک 60 سال یا اس سے زائد عمر کا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے یکم اکتوبر کو بوڑھوں کا عالمی دن  اعلان کیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ سے موصول معلومات کے مطابق دنیاک ی آبادی کا 9 فیصد بوڑھے افراد پر مشتمل ہے۔

عالمی آبادی کا 59.6  فیصد ایشیاء میں ، 16.9 فیصد افریقہ میں ،9.7فیصد یورپ میں اور 8.5 فیصد لاطینی امریکہ اور کربئین  میں اور باقی ماندہ 5.3  فیصد شمالی امریکہ اور اوقیانوس میں مقیم ہے۔

مردوں کی آبادی عورتوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر 100 عورتوں کے مقابلے میں 102 مرد ہیں۔

اقوام متحدہ  کے آبادی فنڈ کی "2017 عالمی آبادی کنڈیشن رپورٹ " کے مطابق پسماندہ ممالک کی آبادی ایک بلین 260 ملین، ترقی پذیر ممالک کی آبادی 6 بلین 290 ملین  جبکہ دنیا کی کُل آبادی 7 بلین 550 ملین ہے۔

ترقی یافتہ ممالکک ی کُل آبادی کا 16 فیصد 10 سے 24 سال، 65 فیصد 15 سے 64 سال اور 18 فیصد 65 اور اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔

کم ترقی یافتہ ممالک کا 28 فیصد 10 سے 24 سال ، 65 فیصد 15 سے 64 سال اور 7 فیصد 65 اور اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی آبادی کا 26 فیصد 10 سے 24 سال ، 65 فیصد 15 سے 64 سال اور 9 فیصد 65 اور اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔

دنیا میں اوسط عمر مردوں میں 70 جبکہ عورتوں میں 74 سال ریکارڈ کی گئی ہے۔

اندازے کے مطابق عالمی آبادی میں بوڑھوں کی شرح سال 2050 تک 22 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریباً 700 ملین افراد کی عمر 60سال سے اوپر ہے اور اعداد و شمار کے مطابق اس عمر کے افراد کی آبادی سال 2030 میں 1.4 بلین اور 2050 میں 2 بلین افراد تک پہنچ جائے گی۔

بوڑھوں  کی تعداد میں اضافہ سب سے بلند شرح پر تیز ترین شکل میں ترقی کرتے ممالک میں دیکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں