"انسٹاگرام" کے بانی مائیک کریگر اور کیون سسٹروم کرسی چھوڑ گئے

معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن" انسٹاگرام" کے بانی مائیک کریگر اور کیون سسڑوم نے کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے

1056219
"انسٹاگرام" کے بانی مائیک کریگر اور کیون سسٹروم کرسی چھوڑ گئے

معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن" انسٹاگرام" کے بانی مائیک کریگر اور کیون سسڑوم نے کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
 انسٹاگرام کے بانی کیون سسٹروم نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی چھوڑنے خبر کی تصدیق کی ہے۔

کمپنی چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اور مائیک کریگر سوچ رہے ہیں کہ اب کچھ وقت کی رخصت لے لی جائے۔

کیون سسڑوم نے مزید لکھا کہ ہم اب کسی جدید تخلیق کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

 اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک قدم دوبارہ پیچھے جائیں اور اندازہ لگائیں گے ہمیں کیا چیز متاثر کرے گی۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے انسٹا گرام کو 2012 میں  ایک ارب ڈالر میں دونوں بانیوں سے خریدا تھا۔

 سوشل میڈیا نیٹ ورک کے حکام کے مطابق یہ اب تک فیس بک کا خریدا گیا سب سے کامیاب پروجیکٹ رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق، انسٹاگرام کو جب 2012 میں فیس بک نے خریدا تھا تب اس کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب تھی جس میں 2012 کے بعد سے مسلسل اضافہ ہی دیکھا گیا ہے۔

بانی انسٹاگرام کیون سسڑوم نے اپنی پوسٹ کے ذریعہ انسٹاگرام سے متعلق اپنے8 سالہ تجربہ پر سب کا  شکریہ ادا کیا جس میں 6سال فیس بک کے ساتھ کام کے بھی تھے۔

 



متعللقہ خبریں