محتاط رہئیے، یوٹیوب آپ کے بچوں کو موٹاپے کا شکار کر سکتا ہے

یوٹیوب پر معروف اسٹارز کی ویڈیوز دیکھنے والے بچے نہ دیکھنے والے بچوں کے مقابلے میں تیل والے اسنیکس کا  26 فیصد  زیادہ استعمال  کرتے ہیں

979918
محتاط  رہئیے، یوٹیوب آپ کے بچوں کو موٹاپے  کا شکار کر سکتا ہے

یوٹیوب کے اسٹار آپ کے بچوں کو غیر صحتمندانہ اسنیکس کے استعمال کی طرف مائل کر  سکتے ہیں۔

لیور پُول یونیورسٹی کی طرف سے کروائی جانے والی اور یورپی موٹاپا کانفرنس میں پیش کی جانے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر معروف اسٹارز کی ویڈیوز دیکھنے والے بچے نہ دیکھنے والے بچوں کے مقابلے میں تیل والے اسنیکس کا  26 فیصد  زیادہ استعمال  کرتے ہیں۔

تحقیق کے دائرہ کار میں انسٹاگرام  پر 10.9  ملین فالوئرز والی زوئیلا اور 4.6 ملین فالوئرز والے آلفی  ڈیز جیسے سوشل میڈیا اسٹارز کے لئے بچوں کے ردعمل پر غور کیا گیا۔

محققین نے 176 بچوں کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا  اور انہیں مشہور لوگوں کی غیر صحتمندانہ اسنیکس کھاتے ہوئے ، صحتمندانہ غذا کھاتے ہوئے اور کچھ بھی نہ کھاتے ہوئے اتاری ہوئی تصاویر دکھائیں۔

بعد ازاں بچوں کو انگور، گاجر، چاکلیٹ اور ٹافیوں سمیت مختلف اسنیکس پیش کئے گئے۔

اسٹارز کو غیر صحتمندانہ اسنیکس کھاتے ہوئے دیکھنے والے بچوں نے اوسطاً 448 کیلوریز جبکہ ان تصاویر کو نہ دیکھنے والے بچوں نے 357 کیلوریز استعمال کیں۔



متعللقہ خبریں