چین نے Gaofin-5 سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑ دیا

چین نے ہائی ریزولیشن ٹیکنالوجی  والے Gaofin-5 سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑ دیا

966926
چین نے Gaofin-5 سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑ دیا

چین نے ہائی ریزولیشن ٹیکنالوجی  والے Gaofin-5 سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑ دیا ہے۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق Gaofin-5 سیٹلائٹ کو چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی طرف سے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ پروجیکٹ کے دائرہ کار میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا اور سنکیانگ صوبے  کی شی چانگ سیٹلائٹ چھوڑنے کے مرکز سے 4C راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ  فضائی آلودگی، گرین گیس، ماحول  اور کرہّ ارضی کا جامع شکل میں جائزہ لے گا۔

چین کی وزارت ماحولیات و حیاتیات سے وانگ چیاو نامی سرکاری شخصیت نے کہا ہے کہ یہ سیٹلائٹ زیر زمین پانی  اور دیگر معدنیات کی موجودگی کا پتا چلا سکے گا اور ملک میں کنٹرول ، تلاش اور قدرتی آفات  کے سدباب  کے لئے قابل اعتماد  اعداد و شمار مہیا کرے گا۔

واضح رہے کہ چین نے ،ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ اعداد و شمار کے موضوع پر ملک کے بیرونی انحصار کو کم کرنے کے لئے  سال 2010 میں Gaofin سیٹلائٹ منصوبے کا آغاز کیا اور آئندہ سال Gaofin-6 سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں