بے قابو خلائی اسٹیشن کرہ ہوائی میں داخل

ائی پیلس۔ مقامی وقت   کے مطابق صبح سوا آٹھ بجے کُرہ ہوائی میں  داخل ہوا  ہے

942351
بے قابو خلائی اسٹیشن کرہ ہوائی میں داخل

چین کے کنٹرول سے  باہر نکلنے والا اسکائی پیلس ۔ ون  خلائی اسٹیشن   فضا میں  داخل ہو گیا ہے۔

اعلان کیا گیا ہے کہ اس اسٹیشن کے زیادہ تر حصے  جل کر تباہ ہو گئے ہیں۔

چینی  انسانی خلائی  انجنیئر نگ  آفیس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکائی پیلس۔ مقامی وقت   کے مطابق صبح سوا آٹھ بجے کُرہ ہوائی میں  داخل ہوا  ہے، اور اس کا گرنے کا مقام جنوبی پیسیفک  کا وسطی علاقہ ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 10٫4 میٹر طویل اور ساڑھے 8 ٹن وزنی  اسکائی پیلس ۔ون   کا ایک بڑا حصہ  کرہ ہوائی میں داخل ہوتے    ہی جلتے ہوئے تباہ ہو گیا ہے۔ 

چینی  حکام کا کہنا ہے کہ  خلائی اسٹیشن کا کوئی بھی ٹکڑا زمین  تک نہیں پہنچ پائے  گا۔

 



متعللقہ خبریں