کیمبریج میں اسٹیفن ہاکنگ کی جنازے کی رسومات ادا کر دی گئیں

ہاکنگ کے سفید سوسن اور سرخ گلابوں سے ڈھکے  تابوت کو کیمبریج یونیورسٹی کے اہلکاروں نے اٹھایا

941920
کیمبریج میں اسٹیفن ہاکنگ کی جنازے کی رسومات ادا کر دی گئیں

چھہتر سال کی عمر میں وفات پانے والے سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے لئے برطانیہ کے شہر کیمبریج میں جنازے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جنازے کی رسومات میں تقریباً 500 افراد نے شرکت کی۔

ہاکنگ کے سفید سوسن اور سرخ گلابوں سے ڈھکے  تابوت کو کیمبریج یونیورسٹی کے اہلکاروں نے اٹھایا۔

جنازے کی تقریب میں ہاکنگ کے لئے ترتیب دیا گیا  اور ان کی "وقت کی مختصر تاریخ" نامی کتاب سے اکتباسات پر مبنی "رات آسمان سے آگے" نامی میوزک بجایا گیا۔

واضح رہے کہ ALS بیماری کی وجہ سے  مفلوج سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ  طویل سالوں سے کمپیوٹر  کی مدد سے ماحول کے ساتھ رابطے میں تھا۔



متعللقہ خبریں