روس اور نواحی ممالک میں نارنجی رنگ کی برف باری،لوگ توہمات کا شکار ہو گئے

روسی شہر سوچی  اور نواحی ممالک میں نارنجی  رنگ کی   برف باری ہوئی جس پر لوگ توہمات کا شکار ہو گئے مگر ماہرین نے اس کی حقیقت سے پردہ اٹھایا تو بات کچھ اور نکلی

937745
روس اور نواحی ممالک میں نارنجی رنگ کی برف باری،لوگ توہمات کا شکار ہو گئے

برفباری ہوتی ہے تو ہر شےسفید دوشالہ اوڑھ لیتی ہے لیکن اس بار روایت سے ہٹ کر انوکھی بات ہوئی ہے ۔

روسی شہر سوچی  اور نواحی ممالک میں نارنجی  رنگ کی   برف باری ہوئی ہے۔

وسیع پیمانے پر اس برف باری  نے عام لوگوں کو حیران کر دیا ہے اور  لوگ توہمات کا بھی شکار ہوئے ہیں

 تاہم، ماہرین ماحولیات نے اس نارنجی برف باری  کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے اور وہ  کہتے ہیں کہ  صحرائے صحارا سے آنے والے ریت کے طوفان کی آمیزش سے برف کا رنگ بدل گیا ہے ۔
ماحولیاتی تغیر کے سبب یہ مناظر ہر پانچ سال کے بعد دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن اس مرتبہ برف میں ریت کی آمیزش پہلے سے زیادہ ہے۔

لوگوں نے اس نارنجی برف باری کی ویڈیوزاور تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی خوب شیئرکیں ہیں۔



متعللقہ خبریں