فیس بک کے بانی زکر برگ نے صارفین سے معافی مانگ لی

صارفین کی ذاتی معلومات کے غیر متعلقہ اشخاص تک پہنچنے پر فیس بک کے بانی ایک اعلان شائع کرتے ہوئے صارفین سے معذرت طلب کی ہے

937638
فیس بک کے بانی زکر برگ نے صارفین سے معافی مانگ لی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور اعلی سطحی نگران  مارک زکر برگ نے تازہ سیکورٹی اسکینڈل کے بعد   معذرت کی ہے۔

ذاتی معلومات  کے تحفظ کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کی بنا پر   کٹھن ترین  دور سے گزرنے والے اور  حصص  کی قدر میں گراوٹ کے نتیجے میں  محض ایک ہفتے کے اندر کم ازکم 60 ارب ڈالر کا خسارہ  برداشت کرنے  والے فیس بک کے بانی زکر برگ  نے کل برطانوی اخبارات میں   پورے صفحے کے اعلان میں  صارفین سے معافی مانگی ہے۔

انہوں نے اپنے اعلان  میں کہا ہے کہ "صارفین کی معلومات کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ  داری ہے ، اگر ہم  اس کام میں ناکام  رہتے ہیں تو پھر ہمیں ذاتی معلومات کے لیے ویب سائٹ پر  جگہ بنانے کا  کوئی حق  حاصل نہیں ۔ "

زکر برگ نے بتایا کہ دیس بک کے صارفین  کو اپنی نجی معلومات کو کن کن تک پہنچانے کے حوالے سے ہم سائٹ پر مزید تفصیلات کو جگہ دیں گے، میں فیس بک  پر اعتبار کرنے والے تمام  تر صارفین کا شکر گزار  ہوں اور وعدہ  کرتا ہوں کہ اب کے بعد کہیں زیادہ   بہتر طریقے سے کام کیا جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں