اسٹیفن ہاکنگ کی نئی تھیوری وفات کے بعد سامنے آئی،بگ بینگ تھیوری میں نئی پیش رفت کا امکان

برطانوی سائنس دان   اسٹیفن ہاکنگ    کا ایک نیا مقالہ  سامنے آیا ہے جس میں آنجہانی  ہاکنگ نے ایک نئی تھیوری سے پردہ ہٹایا ہے  جس کی رو سے  کرہ ارض کے علاوہ بھی دیگر سیاروں پر زندگی کے آثار موجود  ہیں

932872
اسٹیفن ہاکنگ کی نئی تھیوری وفات کے بعد سامنے آئی،بگ بینگ تھیوری میں نئی پیش رفت کا امکان

 برطانوی سائنس دان   اسٹیفن ہاکنگ    کا ایک نیا مقالہ  سامنے آیا ہے۔

اس مقالے  میں  آنجہانی  ہاکنگ     نے ایک نئی تھیوری سے پردہ ہٹایا ہے  جس کی رو سے  کرہ ارض کے علاوہ بھی دیگر سیاروں پر زندگی کے آثار موجود  ہیں۔

  بیلجیئم  کی کے یو لی ون  یونیورسٹی   کے ماہر فزکس تھامس ہرٹوگ  نے  بتایا ہے کہ یہ مقالہ   اسٹیفن ہاکنگ  کے ساتھ  مل کر لکھا تھا  جسے اب ایک سائنسی جریدے    نے شائع کیا ہے۔

   اس مقالے میں  ہاکنگ نے نئے سیاروں  کے بارے میں تفصیلی  لکھا ہے    جو کہ  اُن کی  اپنی   بگ بینگ تھیوری     کے اسرار   و رموز پر مزید روشنی ڈالنے میں مدد دے گا۔

 پروفیسر ہرٹوگ  نے بتایا کہ  اپنی وفات سے پہلے  ہاکنگ  کے  ساتھ  مل کر  اس نئی تھیوری  پر کام کیا تھا۔



متعللقہ خبریں