انجیل سے ماخوذ جملے نے قیامت اس سال برپا ہونےکی پیشنگوئی کردی کب؟خبر پڑھیں

خبر کے مطابق، میتھیو جین مارک جوزف روڈریگ نے انجیل کے جملے " اسے 24ماہ کے لیے کارفرما ہونے کا اختیار دیا گیا"یعنی “He was given authority to act for 24 months) کاحوالہ دیا ہے

881452
انجیل سے ماخوذ جملے نے قیامت اس سال برپا ہونےکی پیشنگوئی کردی کب؟خبر پڑھیں

گزشتہ سال  بھی  بعض  نظریہ ساز مختلف حوالوں سے قیامت برپا ہونے کی پیش گوئیاں کرتے رہے لیکن ان میں سے کوئی بھی پوری نہ ہو سکی۔

 اب 2018کا آغاز ہوتے ہی ایک  نظریہ ساز نے انجیل  کے ایک جملے کا حوالہ دیتے ہوئے رواں سال قیامت آنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

 خبر کے مطابق، میتھیو جین مارک جوزف روڈریگ نے انجیل کے جملے " اسے 24ماہ کے لیے کارفرما ہونے کا اختیار دیا گیا"یعنی “He was given authority to act for 24 months) کاحوالہ دیا ہے۔
روڈریگ کا کہنا ہے کہ اس میں جس درندے کو عمل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے وہ انسان کے نام کے ساتھ آئے گا اور اس کا عدد 666ہے۔

روڈریگ نے قیامت کی پیش گوئی کے متعلق اس سے قبل 42کا ہندسہ اخذ کر رکھا تھا اور جب اس نے ان دونوں اعداد کو ضم کیا تو اس کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ 24جون 2018بنتی ہے یعنی رواں سال 24جون کو قیامت برپا ہو جائے گی۔

روڈریگ  صاحب نے یہ دعویٰ تو کر دیا ہے لیکن انہوں  نے تفصیل نہیں بتائی کہ یہ قیامت کس طرح برپا ہو گی۔



متعللقہ خبریں