فرانس:سمندری طوفان ایلی نور ساحلوں سے ٹکرا گیا ،شدید بارشوں کا آغاز

فرانس میں سمندری طوفان "ایلی نور "ساحلوں سے  ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہروں پر تیز بارشیں اور 156کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں  چل رہی ہیں

880792
فرانس:سمندری طوفان ایلی نور ساحلوں سے ٹکرا گیا ،شدید بارشوں کا آغاز

فرانس میں سمندری طوفان "ایلی نور "ساحلوں سے  ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہروں پر تیز بارشیں اور 156کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں  چل رہی ہیں۔

 متاثرہ علاقوں میں شدید بارشیں شروع ہوگئیں ہیں، درخت گرگئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے متعدد  صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

 حکام نے  اس سنگین صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کردی  ہے جبکہ پیرس سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں طو فانی ہواؤں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کارمین نامی طوفان  کے سبب فرانس میں ایک شخص ہلاک اور چالیس ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں