مشہور فرانسیسی کمپنی کا دودھ آلودہ نکلا،مصنوعات واپس منگوالی گئیں

لیکٹالس جوکہ دنیاکی صف اول کی ڈیری مصنوعات تیارکرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے نے آلودہ دودھ سعودی عرب اوربنگلہ دیش سمیت 30ممالک میں برآمد کیا گیا تھا دودھ آلودہ ہونے کی وجہ سے کمپنی نے بڑی کھیپ واپس منگوائی ہے

877536
مشہور فرانسیسی کمپنی کا دودھ آلودہ نکلا،مصنوعات واپس منگوالی گئیں

فرانسیسی کمپنی نے آلودگی کے باعث بچوں کے دودھ کی بڑی کھیپ پاکستان سے واپس منگوالی  ہیں۔

لیکٹالس جوکہ دنیاکی صف اول کی ڈیری مصنوعات تیارکرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے کی جانب سے آلودہ دودھ پاکستان کے علاوہ سعودی عرب ، بنگلہ دیش سمیت 30ممالک میں برآمد کیا گیا تھا دودھ آلودہ ہونے کی وجہ سے کمپنی نے بڑی کھیپ واپس منگوائی ۔

خبر کے مطابق، فرانس کی بچوں کادودھ تیارکرنے والی کمپنی لیکٹالس نے کہاہے کہ وہ فارمولاکی مقدارکودوگناسے زائدکررہی ہے اوردوہفتوں کے اندردوسرے اقدام کے طورپرسالمونیلاخدشات کے معاملے پردیگراشیاء کوواپس منگوایاجارہاہے۔

 واضح رہے لیکٹالس جوکہ دنیاکی صف اول کی ڈیری مصنوعات تیارکرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے کاکہناتھاکہ یہ فیصلہ فروری کے بعدسے بچوں کی غزاکی تمام اشیاء کوواپس منگوانے میں اضافے کے پیش نظرکیاگیاہے،جوکہ کراؤن سائیٹ پرتیارکی گئیں یاپیک کی گئیں تھی۔



متعللقہ خبریں