ماہرین نےخبردار کردیا: شمسی طوفانوں کی لہریں کبھی بھی زمین کو تباہ کرسکتی ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی سطح پر اٹھنے والے ان طوفانوں کی لہریں اب کسی بھی وقت زمین تک پہنچ سکتی ہیں اور ہمیں اس کی صرف 15منٹ پیشگی اطلاع مل سکے گی

859110
ماہرین نےخبردار کردیا: شمسی طوفانوں کی لہریں کبھی بھی زمین کو تباہ کرسکتی ہیں

سورج کی سطح پر خوفناک طوفان اٹھتے رہتے ہیں جن کے متعلق اب ماہرین نے خوفناک پیش گوئی کر دی ہے۔

خبر کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی سطح پر اٹھنے والے ان طوفانوں کی لہریں اب کسی بھی وقت زمین تک پہنچ سکتی ہیں اور ہمیں اس کی صرف 15منٹ پیشگی اطلاع مل سکے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری زمین کے ماحول کے ساتھ ساتھ خلاکے موسم میں بھی انتہائی شدید تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے ان شمسی طوفانوں کے زمین تک پہنچنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے اور اگر یہ زمین تک پہنچ گئے تو زمین کا مقناطیسی مدار ہمارے بجلی کے گرڈا سٹیشنوں  اور ہر طرح کے مواصلاتی  نظام کو  تباہ و برباد  کر دے گا۔

ایک ماہر ڈاکٹر میلینی ونڈریج کا کہنا ہے کہ شمسی مقناطیسی طوفان کا زمین تک پہنچنے کا خدشہ اس قدر زیادہ ہو چکا ہے کہ یہ تباہ کن حادثہ کسی بھی وقت رونما ہو سکتا ہے اور ہمارے پاس اس سے محفوظ رہنے کے لیے صرف 15منٹ کا وقت ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکنالوجی جتنی جدید تر ہوتی جا رہی ہے اتنا ہی ہم خلائی موسم کے نشانے پر آتے جا رہے ہیں۔ اگر یہ خوفناک شمسی لہریں زمین تک پہنچ جاتی ہیں تو اس سے ہمارا جی پی ایس نظام بھی تباہ ہو جائے گا اور یہ فضائی سفر کو بھی ناممکن بنا دے گا۔اس کی طاقتور لہریں گرڈا سٹیشنوں میں کرنٹ کی صورت داخل ہو کر انہیں ناکارہ بنا دیں گی اور پوری دنیا تاریکی میں ڈوب جائے گی اور تمام کاروبار بند ہو جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سن  1859میں اس طرح کا ایک واقعہ رونما ہو چکا ہے جب طاقتور شمسی مقناطیسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا تھا اور ہر طرح  کا مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔

میلینی کا کہنا ہے کہ ”اس دور میں انسان اس قدر ٹیکنالوجی پر انحصار نہیں کرتا تھا لیکن آج صورتحال مختلف ہے۔

 آج اگر ویسا ہی واقعہ ہوتا ہے تو ہماری زندگیاں قطعی طور پر مفلوج ہو جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں