ایٹمی اسلحے کی دوڑ، پاکستان کس نمبر پرہے جاننےکے لیے خبر پڑھیں

دنیا میں ایٹمی اسلحے کی تعداد کے حوالے سے نئی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کے پاس ہتھیاروں کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی ہے

857418
ایٹمی  اسلحے کی دوڑ، پاکستان کس نمبر پرہے جاننےکے لیے خبر پڑھیں

امریکی سائنسدانوں کی تنظیم ’فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس‘ نے دنیا میں ایٹمی  اسلحے کی تعداد کے حوالے سے نئی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کے پاس ہتھیاروں کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ دنیاکو سانپ سونگھ گیا ہے۔

 خبر  کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار روس کے پاس  ہیں جن کی تعداد 7ہزار ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کے پاس 6800، فرانس کے پاس 300، چین کے پاس 270، برطانیہ کے پاس 215، پاکستان کے پاس 140، بھارت کے پاس 130، اسرائیل کے پاس 80 اور شمالی کوریا کے پاس 60ایٹمی ہتھیار ہیں۔

فیڈریشن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان ’ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار‘ بھی تیار کر رہا ہے جو سائز میں اس قدر چھوٹے ہیں کہ انہیں انتہائی آسانی سے میدان جنگ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 اس کے برعکس روایتی ایٹمی ہتھیار صرف شہروں یا دیگر بڑے انفراسٹرکچر پر ہی گرائے جا سکتے ہیں۔

 یہ ٹیکٹیکل ہتھیار جنگی جہازوں اور آبدوزوں کے ذریعے بھی انتہائی مختصر نوٹس پراستعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان ’نیوکلیئر ٹرائی ایڈ‘ کی تیاری کے بھی قریب پہنچ چکا ہے جس سے وہ زمین، فضاءاور سمندر تینوں جگہوں سے ایٹمی میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔
 یاد رہے کہ بھارت نے 1960ءکی دہائی میں اپنا ایٹمی پروگرام شروع کر دیا تھا اور 80کی دہائی میں ایٹمی طاقت بن چکا تھا جس کی وجہ سے سے پاکستان کو مجبوراً اپنا ایٹمی پروگرام شروع کرنے کی ترغیب ملی اور آج اس کے پاس بھارت سے زیادہ ایٹمی ہتھیارموجود ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں