بھارتی راجدھانی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی،تعلیمی ادارے بند

بھارتی  راجدھانی نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث آج  پرائمری اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا

843040
بھارتی راجدھانی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی،تعلیمی ادارے بند

بھارتی  راجدھانی نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث آج  پرائمری اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔

مضرصحت دھند کی وجہ سے متعلقہ حکام نے طبی شعبے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ڈاکٹروں کی تنظیم نے بتایا نئی دہلی کے  شہریوں کو آشوب چشم اور حلق میں تکلیف کی شکایت کا سامنا ہے۔

 شہر کی فضا میں مضر صحت ذرات کی موجودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ  سال  عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک جائزے کے مطابق نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں