دنیا کا 186سالہ کچھوا، ماہرین کےانکشاف نےسب کوانگشت بدنداں کردیا

برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا میں جوناتھن نامی ایک معمر ترین کچھوا ہے جس کی عمر اس وقت 186 سال ہے جس سے متعلق ماہرین نے ایسا انکشاف کیا کہ سب انگشت بدنداں ہو گئے

836740
دنیا کا 186سالہ کچھوا، ماہرین کےانکشاف نےسب کوانگشت بدنداں کردیا

دنیا میں اس وقت جو سب سے بوڑھا جانور زندہ ہے وہ ایک کچھوا ہے۔

 برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے اس کچھوے کی عمر 186سال ہے ۔اب ماہرین نے اس کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔

ویب سائٹ ksbw.comکی رپورٹ کے مطابق اس کچھوے کا نام جوناتھن ہے جو گزشتہ 26سال سے ’فریڈریکا‘ نامی مادہ کے ساتھ رہ رہا تھا ان دونوں میں جنسی تعلق بھی تھا لیکن آج تک ان کے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا جس پر ماہرین حیران تھے۔

گزشتہ دنوں فریڈریکا کی موت واقع ہو گئی تو ماہرین نے اس کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ فریڈریکا بھی دراصل مادہ نہیں بلکہ نر تھی۔

 یوں ماہرین اس انکشاف پر دنگ رہ گئے کہ جوناتھن ہم جنس پرست کچھوا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے یہ دونوں کچھوے ایک ساتھ تھے اور بالکل نر اور مادہ جوڑے کی طرح رہتے رہے تھے۔

ہم سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ یہ دونوں ہم جنس پرست بھی ہو سکتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق جوناتھن اس قدر مشہور ہو چکا ہے کہ یہ اس جزیرے کی پہچان بن گیا ہے۔

 اسے 1880میں ایک اور جزیرے سے یہاں لایا گیا تھا جبکہ فریڈریکا 1991میں یہاں لائی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں